پنجگور، پروم میں نامعلوم افراد نے نادرا آفس کو نذرِ آتش کردیا

پنجگور (نمائندہ انتخاب ) پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم افراد نے نادرا آفس کو نذرِ آتش کر دیا لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے جاہین میں نامعلوم افراد نے نادرا آفس کو نذرِ آتش کردیا لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے پر فائرنگ کرکے کیمرے اور سولرز سسٹم کو نقصان پہنچا یا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے نادرا آفس پروم کو نذرِ آتش کر دیا اور لیویز تھانے پر فائرنگ کرکے وہاں موجود کیمرے اور سولرز سسٹم کو نقصان پہنچا یا جبکہ کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ھے لیویز تھانے سے کسی قسم کے اسلحہ وغیرہ ساتھ نہیں لے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آورروں کی تلاش شروع کردی ھے
Load/Hide Comments