سبی کےسالانہ تاریخی و ثقافتی میلےکے تقریبات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

سبی ( این این آئی)سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 کے دوسرے روز بھی رنگا رنگ اور شاندار تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔میلے کے دوسرے دن کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ تھے اس موقع پر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس سبی رینج عبدالحمید کھوسہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف محکموں کیافسران اور عوام کی بھی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کو ثقافتی دستار بھی پہنائی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ھوااور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف علاقائی و ثقافتی رقص ، گھوڑا رقص ، نیزہ بازی ، ہارس اینڈ کیٹل شو ، رم جم شو، جمنا سٹاک اور دیگر کئی پروگرامز پیش کیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور اسکول کے بچوں اور بچیوں کو نقد رقم انعام دینا کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں