خضدار، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

خضدار(نمائندہ انتخاب )خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سوزوکی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں