ہرنائی کوئلہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل، دوسرے کانکن کی لاش تین دن بعد نکال لی گئی

ہرنائی(یو این اے )کھوسٹ کوئلہ کان میں 12 فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ حادثے میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق حادثے کے فورا بعد ایک کانکن کو چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ دوسرے کانکن کی تلاش کے لیے مسلسل ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ تین دن کی کوششوں کے بعد بدقسمتی سے دوسرے کانکن کی لاش نکال لی گئی۔جاں بحق کانکن کی شناخت گل اعظیم ولد شیرین گل کے نام سے ہوئی ہے، جو خیبر پختونخوا کے علاقے دیر کا رہائشی تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں