والد کے وژن کے مطابق عوامی فلاح بہبود کیلئےدن رات اپنے آپ کو وقف کروں گا ،نوابزادہ امیر حمزہ زہری

مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں نوجوان اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہے عوامی فلاح بہبود کےلئے دن رات کوشاں رہونگا ان خیالات کا ظہار کراچی پہنچنے کے بعد قبائلی رہنماء میر عبدالنبی زہری، میر زیرک زہری سمیت دیگر قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر میر عبدالنبی زہری نے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ترقی پسندانہ سوچ اور وژن کے مطابق عوامی فلاح بہبود کے لیے دن رات اپنے اپ کو وقف کروں گا انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے عوام کو خوشحال اور نوجوانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی صرف ایک خواب ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور انے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں