ڈی سی اوستہ محمد کا لوکل سرٹیفکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

جعفر آباد(یو این اے)ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی کا لوکل سرٹیفکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، ہائی کورٹ سبی بینچ نے درخواست گزار ایڈووکیٹ منظور احمد رحمانی کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد کو نوٹس جاری کر دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ سبی بینچ میں درخواست گزار ایڈووکیٹ منظور احمد رحمانی نے اپنے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کا باشندہ اور مستقل رہائشی ہیں، موصوف نے 2005 میں بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کیا 2011 میں بلوچستان سروس کمیشن سے تحصیلدار کا امتحان پاس کیا، ڈپٹی کمشنر ارشد جمالی کے والد، والدہ اور تین بھائیوں کے شناختی کارڈ سابقہ ضلع لاڑکانہ کے بنے ہوئے ہیں، ارشد جمالی کے ایک بھائی قمبر شہدادکوٹ میں پرائمری اسکول ٹیچر جبکہ دوسرا بھائی امجد جمالی کراچی واٹر بورڈ میں انسپکٹر ٹیکسیشن ہیں۔