پنجگور ، وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ، 3 زخمی

پنجگور(نمائندہ انتخاب) پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق اور 3 کے زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے وشبود نزد ڈاکٹر جمعہ بلوچ کے میڈیکل کلینک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بہادر ولد شفع محمد جانبحق جبکہ سہیل، فرحان اور شاید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے پولیس زرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے
Load/Hide Comments