بلوچستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت منشیات کو عام کیا جارہا ہے:میر عبدالرئوف مینگل
خضدار: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میر عبدالرٶف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ بلیدہ میں منشیات فروشوں کے خلاف جرگہ بلانے پہ اسلم بلیدی سمیت مکران کے باشعور عوام کو خراج تحسین پیش کرتےہیں کہ ایک اچھے اور مثبت عمل پہ یکجا ہوکر شعوری طور پر ثابت کردیا کہ بلوچ قوم منشیات جیسے ناسور سےچھٹکارہ لینے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک سوچی و سمجھی منصوبہ کے تحت بلوچستان بھر میں منشیات کو عام کیا جا رہا ہے۔بلوچستان بھر میں ہر 10 کلو میٹر پر سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود منشیات فروش بلوچستان کے بھر میں کیسےمنشیات ترسیل کرتے ہیں؟ ان سب حقاٸق کو جان کر یہ یقین ہوتا ہیکہ بلوچ قوم کے نونہال اور مستقبل کے معمار نوجوانوں کو منشیات جیسے ناسور میں مبتلا کرنے کی سازش ہو رہی ہے جس پہ بلوچستان بھر کے سیاسی و سماجی و طلبإ تنظیموں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے معاشرہ کو منشیات جیسے ناسور سے چھٹکارہ دلا سکیں۔


