نوجوان ایک ہی قوت سے جہدمسلسل میں کردار ادا کریں،زبیر بلوچ

گوادر؛بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار پسنی زون اور نیشنل پارٹی تحصیل پسنی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ جسکے مہمان خاص اراکین مرکزی کمیٹی بوہیر صالح ایڈوکیٹ، ابرار برکت، نیشنل پارٹی گوادر کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی یوسف عبدالرحمن، مرکزی رہنماوں عابد عمر بلوچ، بابل ملک، علی نواز جبکہ اعزازی مہماناں تربت زون کے صدر نوید تاج اور تحصیل پسنی کے آرگنائزر محسن بھٹو تھے اجلاس میں تعارفی نشت، تنظیمی امور، تظیمی امور، علاقائی، ملکی و بینالقومی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث ہوا اجلاس میں تنظیمی رپورٹ پسنی زون کے صدر اظہر نور نے پیش کی جس پر دوستوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر مذمتی قرار داد پیش گزشتہ روز تربت میں طالبعلم حیات مرزا کی قتل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ، مرکزی رہنماوں بوہیر صالح ایڈوکیٹ، ابرار برکت، عابد عمر بلوچ، نیشنل پارٹی کے محسن بھٹو، نوید تاج و دیگر نے کہا کہ بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی بلوچ قومی بقا، ساحل وسائل اور حق حاکمیت پر کسی بھی صورت سمجھوتہ برداشت نہیں کریگی اور انکی تحفظ پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جمعوری و سائنسی بنیاد پر تحفظ کے لیئے جدوجہد جاری رہینگے اسی سوچ و فکر کو لیکر ہمارے آباواجداد نے 1920 سے لیکر آج تک ہمارے قائدین نے ایسی ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں کو تاریخ کے سہنرے حروف میں لکھی جائے گی دوستوں کو چائیے کہ اپنی جدوجہد تیز کریں اور اپنے نظریہ و فکر کے ذریعے شعوری جدوجہد میں اول دستہ کردار ادا کریں تاکہ اس ملک میں اور اس ریجن میں سازشی عناصر کے راستے کو اپنے جمہوری پروگرام کے ذریعے انکا راستہ روکیں اور نوجوانوں کو بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرکے ایک ہی قوت سے جہدمسلسل میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا نوجوان جزباتی نعروں اور جزباتی فیصلوں سے دور رہ کر علمی و سائنسی و نظریاتی بنیاد پر جمعوری جہد و جہد کریں تاکہ طلبا طالبات مزید مایوسی کی طرف نہ جائیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے خود فرنٹ لائن پر رہ کر شہید حمید بلوچ، شہید فدا،میر غوث بخش بزنجو، شہید ڈاکٹر یاسین، شہید عبدالخالق لانگو، شہید ڈاکٹر نسیم جنگیان، شہید حسین سرپرہ،شہید میر مولابخش دشتی و دیگر کے فکر و فلسفہ کو آگے بڑھائیں کیونکہ انہی رہنماوں اور قائدین نے نیشنلزم اور قومی دوستی کو پروان چھڑایا انہی رہنماوں کی فکر و فلسفہ سے ہماری قومی سوال کا حل نکل جائے گا آج وقت اور حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ نوجوان اور عوام اپنے بنیادی آرگنائزیشن بی ایس او اور قومی پارٹی میں بھرپور شمولیت کر کے یوسف عزیز مگسی، بابو عبدالکریم شورش، عبدالعزیز کرد، میر غوث بخش بزنجو و دیگر قائدین کے سیاسی وارث کے تنظیم و جماعت کے ساتھیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد تیز کریں اور ہم واضع کرتے ہیں کہ ہم طلبہ و طالبات، نوجوانوں اور قوم کے حقوق کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی اور کسی کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہمارے آئینی و بنیادی حقوق کو سلب کریں۔ آخر میں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم کے ڈسپلن کے اندر رہ کر تنظیمی کاری کو تیز کریں کیونکہ اس عظیم قوم کے ساحل و سائل کو بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی ہی محفوظ کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں