نوشکی ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی، بولان ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا

کوئٹہ (صباح نیوز) نوشکی چڑھائی پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد زخمی، تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں مچھ بولان میں پکنک مناتے ہوئے ایک شخص جاں بحق۔ مختار احمد ولد منظور احمد عید کے تیسرے دن بولان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں