نصیر آباد، تمبو میں فائرنگ سے خاتون قتل، دکی، کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کان کن جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)نصیر آباد کے علاقے تمبو میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی جس کی لاش ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے تمبو لیاقت کمیپ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ۔سے ایک خاتون جانبحق ہو گءواقع کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے نعیش اپنی تحویل مین لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گیءجہاں ضروری کارواءکے بعد نعیش ورثاکے حوالے کر دی گئی پولیس واقع کے بارے میں مذید تحقیقات کر رہی ہے ۔دوسری جانب دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دکی میں مقامی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے نصیب اللہ نامی کانکن جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام نے لاش کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش آبائی علاقے افغانستان روانہ کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں