جوہری ہتھیاروں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا کو ہمیں ایٹمی قوت تسلیم کرنا ہوگا، شمالی کوریا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی بہن کم یو جانگ نے کہا ہے کہ ہمارے اور ٹرمپ کے تعلقات برے نہیں، مگر ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ امریکا پہلے اس مطالبے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے کہ مذاکرات میں ہمارے ایٹمی اسلحے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ شمالی کوریا میں بہت بااثر سمجھی جانے والی کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا کو شمالی کوریا کو ایک ایٹمی قوت تسلیم کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں