فورسز سے مقابلے میں موساد کے تربیت یافتہ 6 اہلکار ہلاک، 2 گرفتار کرلیے، ایرانی حکام
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 عسکریت پسند ہلاک کردیے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تمام عسکریت پسند ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ ایرانی حکام نے ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے بتایا ہے جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ اہلکار تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ گروہ ایران کے اندر تخریب کاری، دہشت گردی اور جاسوسی کے مشن پر تھا، جس کا ہدف ملک کے مشرقی علاقے میں ایک اہم اسٹریٹیجک تنصیب کو نشانہ بنانا تھا۔
Load/Hide Comments


