کیسکو کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت عالیہ بلوچستان کا بجلی کی بے جا بندش پر اظہار برہمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عدالت عالیہ بلوچستان میں کیسکو کیخلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخواست گزار کا ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی آڑ میں بجلی کنکشن منقطع کرنے کا الزام۔ درخواست گزار کے وکیل نے کوئٹہ میں 12 اور دیگر اضلاع میں 18 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی نشاندہی کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ عوام بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، چند نادہندگان کی سزا پوری آبادی کو دی جارہی ہے۔ بلوچستان کی بجلی کراچی اور دیگر صوبوں کی فیکٹریوں کو فراہم کی جا رہی ہے وکیل کا مو¿قف۔ آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ عدالت عالیہ بلوچستان کا ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے اور بے جا لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کیسکو کی پیشرفت رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔ چیف سیکرٹری، سی ای او کیسکو اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کو طلبی کے احکامات۔ عدالت عالیہ بلوچستان کی جانب سے کہا گیا کہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین واپڈا کو بلایا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں