لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 کو زندہ بچا لیا گیا
طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر ط±بروک کے ساحل کے قریب ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 61 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر کا تعلق سوڈان سے تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مہاجرین غیر محفوظ کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یواے این ایچ سی آر نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے 13 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ باقی لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


