کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امریکا

ویب ڈیسک : اسلام اباد میں موجود امریکی سفارت خانے نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ عوام کو خوف اور تشدد سے محفوظ زندگی میسر ا سکے۔دوسری جانب امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان اور پورے ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنے کے حوالے سے پ±رعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں