حکومت نے میرے اور میرے والد و اہلخانہ کو دی گئی تمام حفاظتی سیکیورٹی واپس لے لی، ایمل ولی خان
ویب ڈیسک : اے این پی کے سینیٹر اور صدر ایمل ولی خان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ نے میرے اور میرے والد و اہلِ خانہ کو دی گئی تمام حفاظتی نفری واپس لے لی ہے۔ اگر مجھے یا میرے اہلِ خانہ کو کچھ بھی ہوا تو اس کی پوری ذمہ داری ریاست پر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کی آواز بن کر بات کرنا جاری رکھوں گا اور آنے والی ہر صورتِ حال کے لیے تیار ہوں۔اور ہاں اب میں نجی محافظوں اور اپنے سالاروں کے ساتھ زیادہ محفوظ طریقے سے اپنا سفر جاری رکھوں گا۔
Load/Hide Comments


