مصر، شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط

ویب ڈیسک : مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے، امریکا، مصر، ترکیہ کے صدور اور امیر قطر نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔پیر کو مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں 28 ممالک کے رہنما اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شریک ہیں۔ غزہ سمٹ میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، اج غزہ کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے، غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر پہنچے، جہاں صدر عبدالفتاح السیسی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کی ایران نے بھی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “دوسرے کمرے میں دنیا کی امیرترین قومیں بیٹھی ہیں، جنہیں بھی ہم نے دعوت دی تھی وہ سب آئے ہیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں