شہباز شریف سے اسلام آباد میں ن لیگی رہنما ورکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز مری کی ملاقات

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ورکن بلوچستان اسمبلی نواب جنگیز مری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے بلوچستان کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں بلوچستان کے موجودہ حکومت کے مجموعی امور سمیت دیگر کئی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نواب مری کی سفارش پر کوہلو کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سمری منظور کرلی، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے کوہلو سمیت بلوچستان بھر کے عوام کیلئے فلاحی منصوبوں کے آغاز کا بھی اعادہ ظاہر کیا گیا، وزیراعظم نے بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کرنے اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں