شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ، گاڑی کو آگ لگا نے سے 6 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور کوگاڑی کو آگ لگا نے سے 6 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق©’ فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کرتے ہوئےگاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہو گئے‘۔©پی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
گاڑی میں موجود 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ لاشوں کے جھلسنے کہ وجہ سے شناخت ممکن نہ ہو سکی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
Load/Hide Comments


