کل ملا متقی کی 6 کالز آئی، اسحاق ڈار کے بیان کو افغان حکومت نے حقائق کے منافی قرار دے دیا

کل ملا متقی کی6 کالز آئی ، میں نے کہا ا فغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اسحاق ڈار
بیان حقائق کے منافی، پاکستانی حکام بیانات کودرست طریقے سے پیش کرنے پر توجہ دیں ، افغانستان
ویب ڈیسک :سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا چار سال افغانستان سے کوئی تجارت نہیں تھی، پچھلے سال وزیر خارجہ بننے کے بعد افغانستان کا دورہ کیا اور تمام معاملات پر بات کی، ان سے ایک ہی مطالبہ کیا کہ اپنے ملک کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔اسحق ڈار نے مزید کہا کہ ان کے وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور تمام باتیں اس میں کیں، واپس اکر دو ماہ میں مکمل چیزوں پر عملدرآمد کروایا۔سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ کل ملا متقی کی چھ کالز ائی ہیں، میں نے کہا ہم نے آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔۔افغانستان کی وزارت خارجہ کے نمائندے حافظ ضیا احمد نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ان سے ایک دن میں چھ بار رابطہ کیا، ان کا یہ بیان غلط اور غیر حقیقی ہے۔انہوںنے کہ درحقیقت دونوں فریقوں کے درمیان پہلا ٹیلیفون رابطہ باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کے مقصد سے ہوا تھا۔انھوں نے لکھا کہ ’اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد باہمی احترام اور حقائق پر مبنی روابط ہیں۔ لہٰذا ایسے غلط بیانات دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور سفارتی طرز عمل کی روح کے خلاف ہیں۔انھوں نے لکھا کہ ’امارت اسلامیہ نے ہمیشہ پڑوسی ممالک کے ساتھ احترام، افہام و تفہیم اور تعمیری تعاون کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی ہے۔ افغانستان امید کرتا ہے کہ پاکستانی حکومت کے اعلیٰ حکام اپنے سرکاری بیانات دیتے وقت حقائق کو درست طریقے سے پیش کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں