ہم چاہتے ہیں پاک افغان مذاکرات میں چیزیں زبانی کلامی نہ ہوں بلکہ تحریری معاہدہ ہو، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاک افغان مذاکرات میں چیزیں زبانی کلامی نہ ہوں بلکہ تحریری معاہدہ ہو۔میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر دراندازی ہوگی تو پھر قطر اور ترکی ضامن ہیں۔ پاک افغان مذاکرات کے لیے ہمیں کسی کی ہدایت کی ضرورت نہیں۔ مذاکرات پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے لیے ضروری ہیںواضح رہے کہ گزشتہ روز چمن سپین بولدک میں سرحد پار سے فائرنگ پر معطل ہونے والے پاک افغان مذاکرات کچھ دیر بعد بحال ہوگئے۔ پاکستان نے افغان رجیم کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کی سرحد پار سے خلاف ورزی کے ناقابل تردید ثبوت بھی ترک اورقطری ثالثوں کو پیش کردیئے۔
Load/Hide Comments


