چین اور آسٹریلیا کی جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش حملے جبکہ افغانستان کا اسلام آباد دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج حملے کی مذمت
چین اور آسٹریلیا نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین کار دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ دوسری جانب افغان وزارت خارجہ نے بھی اسلام آباد اور وانا میں حملوں کی مذمت کی ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ حملوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے شہر وانا میں ایک تعلیمی مرکز پر حملے پر گہرے دکھ اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں، وزارت نے کہا کہ ان واقعات میں درجنوں افراد کی جانیں گئی ہیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


