سی پیک کے نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔اسد عمر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کل بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے معاہدوں کے تحت دو نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ورکنگ گروپس سی پیک، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی بارے ہوں گے۔
Load/Hide Comments