بلوچستان میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ
بلوچستان کے 9 اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا کا شکار 23 مریض صحت یاب ہوگئے۔
اس دوران صوبے کے 9 اضلاع میں 34 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 507 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 23 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 333 ہوگئی ہے۔
صوبے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 91 فیصد ہے جبکہ 1033 مریض زیرِ علاج ہیں جن کی شرح صرف 8 فیصد ہے۔
بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 141 ہے، صوبے میں اموات کی شرح ایک فیصد ہے، جبکہ 158 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔
Load/Hide Comments


