بجلی ایک ماہ کیلئے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کیلئے نیپرا کو درخواست

اسلام آباد :بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی ایک ماہ کیلئے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی ۔ نیپرا کے مطابق درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت یکم ستمبر کو ہو گی۔ درخواست میں کہاگیاکہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4.40 روپے فی یونٹ رہی، جولائی میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3.54 روپے فی یونٹ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں