وفاقی حکومت کا سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی’ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ’سائبراسپیس‘ کومحفوظ بنانے کے حوالے سے‘سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی’ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی کے مطابق سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی پرکام شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا اورکابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی کی مدد سے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے ڈیٹا کوبھی کنٹرول کیا جاسکے گا،اس متعلق تمام فریقین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے ادارے بھی بنائے جائیں گے جو پاکستان میں تمام انٹرنیٹ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں