بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ 104 نئے کیسز،تعداد 12664ہوگئی
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 104کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر متاثر ہونے والے افرادکی تعداد 12664ہوگئی کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو کوئٹہ سے کورونا وائرس کے 70،گوادر سے 15، ،کوہلو سے 8، ،پشین سے 3،خاران سے 2جبکہ جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی ، سبی نصیر آبادکچھی ،موسیٰ خیل سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12664ہوگئی ہے جبکہ مزید 50زیر علاج مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11510ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 1013ایکٹو کیسز ہیں اور وائرس سے اموات کی تعداد 141ہے
Load/Hide Comments


