گیارہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص،ترجمان حکومت بلوچستان
بلوچستان میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 11 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے وہیں صوبے کے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں قائم کیے گئے قرنطینہ پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پیر کے روز غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تفتان کے مقام پر 2900 زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ 500 افراد کو کوئٹہ میں موجود قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا ہے تفتان کے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو جب ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا گیا ہے تو وہاں کیے گئے ٹیسٹ میں ان میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے حکومت بلوچستان نے عوام کو موبائل فون پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ایک اعلامیے کے مطابق روزانہ تین لاکھ سے زیادہ لوگوں کو موبائل پر پیغامات کے ذریعے کورونا وائرس کے اثرات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی تفتان میں قرنطینہ کے لیے لگائے گئے کیمپس افغانستان سے متصل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن میں لوگوں کی سکریننگ کے لیے اقدامات کے علاوہ چمن میں محدود پیمانے پر قرنطینہ مرکز قائم کرنے کے علاوہ آئسولیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے وہاں 1500 افراد کے لیے قرنطینہ قائم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔