کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 9 محرم الحرام کو وائر لیس انٹرنیٹ جبکہ کل عاشورہ کو موبائل فون سروس معطل رہے گی

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آج نو محرم الحرام کو وائر لیس انٹرنیٹ جبکہ کل د س محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔حکومت بلوچستان کی جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ کے نام لکھے گئے مراسلے میں آج نو محرم الحرام کو کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 9سے رات آٹھ بجے جبکہ کل دس محرم الحرام کو صبح 6سے رات 12بجے تک وائر لیس موبائل انٹرنیٹ سمیت ہر قسم کی وائرس لیس انیٹرنیٹ اور فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کل اتوار دس محرم الحرام کو کوئٹہ، اوستہ محمد ، گنداوا کے علاقے میں صبح چھ سے رات بارہ بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں