محسن داوڑ کی گرفتاری،حکومتی موقف میں تضاد
کوئٹہ:محسن داوڑ کی گرفتاری‘حکومتی موقف میں تضاد تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے ایم این اے کو گزشتہ روز کوئٹہ ائیرپورٹ پر روکنے کے بعد بلوچستان میں داخلے پر پابندی کا آرڈر سامنے لایاگیا جو سال 29جولائی کو محکمہ داخلہ بلوچستان نے جاری کیاہے بعدمحسن داوڑ کو اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے بعدازاں پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن داوڑ کی مبینہ گرفتاری کی مذمت کی لیکن رات گئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ محسن داوڑ کو جمعہ کے روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد ان کے تحفظ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کیاہے محسن داوڑ ہمارے مہمان ہیں ان کی سیکورٹی ہماری ذمہ داری ہے
Load/Hide Comments


