حب، ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی کا رپورٹر دو بیٹوں سمیت جاں بحق
حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں نجی نیوز چینل کے رپورٹر عبدالستار محمد حسنی دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہو گئے،نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں،پولیس نے گاڑی کو طویل میں لے لیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی بس اسٹاف کے قریب سیمنٹ سے لوڈ ٹرک گاڑی نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار حب کے مقامی صحافی و نجی نیوز چینل کے رپورٹر عبدالستار محمد حسنی دو بیٹے 10سالہ بیٹے مجیب الرحمن،4سالہ عتیق الرحمن زخموں کا تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے نعشوں کو فور ی طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرک گاڑی کو تحویل میں لے لیا دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی حب کے صحافیوں کی ایک بڑی تعدا د اسپتال پہنچ گئے حادثے میں جاں بحق بلوچی نیوز چینل کے رپورٹر جبار محمد حسنی کے بھائی اور بھتیجے تھے مزید براں متوفیان کی تدفین آج صبح حب میں کی جائیگی


