شاہینہ شاہین کے قتل کی مذمت ، بیٹی کے قاتل کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے، معتبرین داودی قبیلہ پنجگور

پنجگور ( نمائندہ انتخاب ) پنجگور آل داودی قبیلہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سونار حاجی شعیب احمد داودی پنجگور زون کے سنئیر سکریٹری چیف عبدالصمد داودی ناصرداودی عصاداودی عبدالحد داودی شے مریدداودی سرور داودی نوید سلیم دودی غیاس امین داودی اشفاق احمدداودی زاہد عبداللہ داودی سمید انورداودی عابد داودی اشفاق داودی ریاض علی جان داودی اور دیگرنے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز قتل ہونے والی بلوچ خاتون سوشل میڈیا اکٹیوویسٹ اور بولان ٹی وی بلوچی پروگرام کے اینکر پرسن شائینہ شاہین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شائینہ کے قتل پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے کیونکہ قاتل انتہاہی بااثر اور پراسرار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں عورت کو ایک متعبر اور باوقار حیثیت حاصل ہے قاتل نے بلوچی کوڈ کو پاوں تلے روند کر جس طرح ایک معصوم عورت کو قتل کیا انتہاہی قابل نفرت عمل ہے انہوں نے کہا کہ یہ نا سمجھا جائے کہ شائینہ لاوارث ہے آل داودی قوم اور بلوچ سماج سفاک قاتلوں کی گرفتاری تک چھین سے نہیں بھٹیے گا انہوں نے کہا کہ اب معاشرہ کافی ترقی کرچکا کسی کو جھوٹی روایتوں کا طعنہ دے کر پاوں میں بھیڑیاں ڈال کر گھر میں قید رکھنا ممکن ہے نہیں ہے شائینہ ایک ایسی ہستی تھی جس نے اس گھٹن زدہ معاشرے میں شعور پھیلائی اور خصوصا خواتین کے حقوق پر بھر پور کام کیا انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ قاتل گمنام اور نامعلوم ہیں زمینی حقائق کے برعکس ہے جس گاڑی نے شائینہ کو زخمی حالت میں اسپتال تک پہنچایا قاتل کے پاوں کے نشانات بھی اسی میں ہونگے آئی جی پولیس گاڑی کے زریعے اصل قاتل تک پہنچ سکتا ہے بشریطکہ کہ وہ بااثر افراد کے دباو میں آئے بغیر اس کیس کی چھان بین کریں انہوں نے کہا کہ داودی قوم اپنے بیٹی کی ناحق قتل پر خاموش نہیں رہے گا چیف جسٹس بلوچستان، آئی جی پولیس، کمشنر مکران، وزیرداخلہ، انسانی حقوق کے علمبردار شائینہ کو انصاف دلانے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں تاکہ بااثر قاتل کو قانون کے مطابق سزا ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں