جناح زرغون لنک روڈ کی بندش‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جناح زرغون لنک روڈ کی بندش کیخلاف ممتاز قانون دان نذیر آغا ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔آئینی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ گزشتہ سال 16اکتوبر کو بلوچستان ہائیکورٹ نے جناح زرغون لنک روڈ بنانے کے احکامات جاری کئے تھے اور اس سڑک پر روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں لیکن 3ستمبر سے ٹریفک پولیس‘ریلوے اور صوبائی حکام کی جانب سے روڈ بند کر دیا گیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جس پر ایڈیشنل اڈووکیٹ جنرل خلیل الزمان نے عدالت کو بتایا کہ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8ستمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں