منڈی بہاء الدین، ڈنڈوں کے وار سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
منڈی بہاء الدین میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وارسے پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے سوہاوہ میں 2 بھائیوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر پولیس ٹیم پہنچی تھی جہاں ملزم نے اس پر مبینہ طور پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا،اس دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے کانسٹیبل وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل وقاص کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جاں بحق اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


