صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات،

بیجنگ،صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہاکہ مشکل وقت میں بھرپور تعاون پر پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ لی کی چیانگ نے کہاکہ چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے تعاون کو وسعت دینا ہو گی۔ چینی وزیر اعظم نے کہاکہ کثیر الجہت تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم پر امن بقائے باہمی اور عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں