کراچی،آگ لگنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق 8 زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں . شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ ہوگئیں واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو سروسز ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینسز اور رضا کار، پولیس و دیگر ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے .فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم آگ کی شدت کے باعث متعد لوگ بیہوش ہوگئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے اس حوالے سے تھانہ سول لائن پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ ہجرت کالونی کی گلی نمبر 4 میں موجود ایک عمارت میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2سالہ آیت ولد توقیر، 45سالہ خاتون عشرت، 30 سالہ وسیلہ جبکہ 20 سالہ شہریار جاں بحق ہوگئے پولیس نے بتایا کہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی شناخت طالب، شہزاد، سنبل، توقیر، اویس، ارشاد، عبدالقطب اور ہور نما کے نام سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے موقع پر ریسکیو آپریشن کے دوران دھویں سے ایک پولیس کانسٹیبل نعیم گجر کی حالت غیر ہوگئی تھی جسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں