بہاولپورمیں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی زیادتی کا شکار
بہاولپور:بہالپور میں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور 7 بی سی میں لڑکی سے 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ لڑکی شادی کی تقریب سے گھر جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔
Load/Hide Comments


