پی پی ایل کا گیس پیدا وار میں حصہ 20فیصد سے زائد ہے، ایم ڈی

کوئٹہ:پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او معین رضاخان نے کہا ہے پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) صفِ اوّل کی دریافتی و پیداواری کمپنی ہے جس نے گزشتہ سات عشروں سے ملک میں توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے کمپنی ملک میں گیس کی پیداوار میں 20 فیصد سے زائدکا حصہ ڈالتی ہے،پی پی ایل نے 2012سے اب تک آپریٹڈ بلاکس میں 63دریافتی کنوئیں کھودے، جس کے نتیجے میں 22 دریافتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2009میں جب پی پی ای ایل کی حالیہ کامیاب کوششوں کا اس وقت سلسلہ شروع ہوا جب پی پی ایل نے 14 بلاکس حاصل کئے اور 2013 کی بولی میں 11 بلاکس کا اضافہ کیا اس طرح48000 مربع کلومیٹر کادریافتی رقبہ حاصل کر لیامعین رضاخان نے کہا کہ پی پی ایل نے 2012سے اب تک آپریٹڈ بلاکس میں 63دریافتی کنوئیں کھودے جس کے نتیجے میں 22 دریافتیں ہوئیں ان میں کامیابی کا تناسب 35 فیصد رہاجس سے تقریباً 2.764 ٹی سی ایف گیس اور لگ بھگ127 ایم بی بی ایل تیل حاصل ہوئے ان میں سے صرف 11 دریافتیں 2009 میں حاصل کئے گئے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں ہوئیں جو اس وقت تین پیداواری فیلڈز سے یومیہ 100 بی سی ایف سے زائد گیس، 1100 بیرل تیل اور 15 ملین ٹن ایل پی جی کی پیدا واردے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں