مشکے،فورسز کے آپریشن میں 4افرادجان کی بازی ہارگئے
کوئٹہ: ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ چارمبینہ عسکریت پسند ہلاک، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو آواران کی تحصیل مشکے میں کلان کور کے مقام پر سیکورٹی فورسز اورمسلح کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے دریں اثناء ملنے والی اطلاعات کے مطابق مشکے اور راگئے کے پہاڑی سلسلہ کلاں ندی میں ایک جھڑپ کے دوران چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لاشوں کو سول اسپتال مشکے منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت سکندر ولد ابراہیم مسلم ولد محمد حسین لیاقت ولد ملا عبدالقادر اور سعد اللہ کے ناموں سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


