ٹرمپ کے نام زہریلے مواد سے بھرا خط کا لفافہ سکیورٹی حکام نے ضبط کر لیا
واشنگٹن: امریکی حکام نے زہریلے مواد سے بھرے ہوئے خط کا لفافہ ضبط کر لیا جو وائٹ ہاؤس کے پتے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بھیجا گیا تھا۔
امریکی اخبارکے مطابق صدر ٹرمپ کیلئے بھیجا گیا خط کینیڈا سے ارسال کیا گیا تھا۔ لفافے میں زہر آلود مواد "رائسن”موجود تھا جس کی معمولی مقدار بھی سونگھنیسے جسم کے اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔
امریکی حکام نے خط وائٹ ہاؤس تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لیا تھا۔ مشکوک خط کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


