طالبان سے جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے57اہلکار ہلاک
کابل:افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 57اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی صوبے اروزگان کے نائب گورنر سید محمد سعادت نے کہا کہ رات گئے صوبے میں طالبان جنگجوں کے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے24اہلکار ہلاک ہوئے،اسی طرح صوبائی حکام نے بتایا کہ بغلان، تخار، ہلمند، کاپیسا، بلخ، میدان وردک اور قندوز صوبوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں اور وہاں بھی جانی نقصان ہوا،صوبہ بلخ کے گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہان نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کے جاسوسی ادارے کے تین اراکین کو یرغمال بنایا
Load/Hide Comments


