سردار اختر مینگل کے فنڈ سے سیہرو ہزارگنجی نال ڈیم پر کام شروع

خضدار(نمائندہ انتخاب)زیرزمین پانی کی سطح کو برقرار یابلند رکھنے کے لئے تمام زرائع کو بروکارلانے کے لئے حکومت چاہے مرکزی ہوکہ صوبائی ہرمحاز پر کوششیں جاری رکھیں کیونکہ اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں کے علاوہ بلوچستان کم ترقی یافتہ ہونے کے علاوہ غربت پسماندگی کی آخری لکیرپرکھڑی ہے بلوچستان کو ترقی دینے اوردیگرصوبوں کے برابرلانے کے لئے دیگر زرائع استعمال کرنے کے علاوہ یہاں پر ڈیمز بنانا اورڈیمز کیلئے خطیررقم خرچ کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ صوبہ بلوچستان بنجراورخشک صوبہ ہے اوریہاں پر کروڑوں ایکڑپرمحیط زمینیں بنجراورغیرآباد پڑی ہیں ان بنجرزمینوں کو آباد کرنے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں پرسب سے زیادہ ڈیمز بنانے اور ان ڈیمز کے زریعے زیادہ سے زیادہ زمینوں کوآباد کرنے اور مال مویشی پالنے پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال ضلع خضدار سے منتخب ایم این اے قائدبی این پی سرداراخترجان کی انتھک کوشش سے ضلع خضدار میں خطیررقم سے ڈیمز کی منظوری ہوکر جن پر کام جاری ہے ان ڈیموں میں سے ایک ڈیم سیہرو ہزارگنجی نال ڈیم ہے جو ایک بڑی رقم سے تعمیرہورہی ہے اس ڈیم کے بننے سے ہزارگنجی سمیت گروک تک پانی کی سطح بلند ہونے زراعت سے منسلک زمیندار وں کے علاوہ مال مویشی پالنے والے لوگوں کو بھی بہت ہی فائدہ ملیگی۔ مزکورہ ڈیم کو بیس سال پہلے بننا چاہیئے تھا مگر سیاسی چپکلش اور یہاں کے لوگوں کو حقیرسمجھ کرنظراندازکرنے سے یہ ڈیم نظرانداز ہوتارہا تاآنکہ سرداراخترجان مینگل دوہزاراٹھارہ کے الیکش میں یہاں کے غریب عوام سے واعدہ کیا کی اگرمیں منتخب ہوا تو پہلی فرست میں اس ڈیم کو بناکر آپ لوگوں کے حوالے کرونگا۔ واعدہ وفا کے مطابق اس ڈیم کی منظوری ہوکرکام جاری ہے اس ڈیم کی تعمیر کے بعد امید ہے کے یہاں کے لوگوں کے لئے (شانک ڈیم) اور (ڈڑامبار ڈیم) بھی جلد منظور ہوکر یہاں پرسطح آب کوبرقرار رکھنے کے علاوہ مال مویشی پالنے والے لوگوں کے لئے ترقی وخوشحالیکے لئے نئی راھیں کھلینگی۔ ایم این اے قائد بی این پی سرداراخترجان مینگل کی کوشش سے اگلے مرحلے میں یہاں کے لوگوں کے لئے سڑک بی ایچ یوز بلڈنگ اسپتال اپرگریڈ اوراسکول اپ گریڈشنز سمیت دیگر بہت سے ترقیاتی اسکیمز کا آغاز ہونے جارہاہے۔ جبکہ ایم پی اے میراکبرمینگل کے فنڈ سے اسکولوں کی ریپئر بچاؤ بند واٹرسپلائی اسکیم ودیگرترقیاتی اسکیموں پر عنقریب ٹینڈر ہوکرکام کا آغاز ہورہاہے۔ سیاسی سماجی وقبائلی حلقوں نے ایم این اے سرداراخترجان مینگل وایم پی اے میراکبرمینگل سے پرزوراپیل کی ہے کہ ہزارگنجی نال کے پسماندہ علاقوں پر بھرپورتوجہ دیکر تمام تر ضروری سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جائے تاکہ یہاں کے غریب عوام ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں