کوئٹہ میں کرونا کے مزید 7کیسز،پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بندکرنے کاا علان

کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے مزید 7افراد متا ثر ہوئے ہیں جسکے بعد مجموعی تعداد 23ہو گئی ہے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری طور پر بند کی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں بڑی مارکیٹں اور شاپنگ مالزبھی بند ررہینگے انٹر سٹی بس سروس 15 دن کیلئے بند رہے گیکوئٹہ:چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس جس میں میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس کے بعد چیف سیکرٹری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزید 7افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 23ہو گئی ہے،کوئٹہ شہر کی مارکیٹیں،شاپنگ مالز بند کر رہے ہیں،رش والے ہوٹلز بھی بند ہونگے، پبلک ٹرانسپورٹ کل سے جبکہ ا نٹر سٹی اور انٹر پرویثزنل ٹرانسپورٹ 2 دن بعد بند کی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر 1 ارب روپے سے کروناوائرس فنڈ قائم کر دیا گیا ہے جس میں سرکاری افسران، ملازمین کی تنخواہ سے فنڈز دیں گے اسی طرح صوبائی وزرا بھی حصہ دیں گے،انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کی سربراہی میں پرووینثنل کمیٹی قائم کردی گئی ہے،تفتان مستقل قرنطینہ بنائی جائے گی جو آئندہ بھی کام آئے گا۔کروناوائرس جلد ختم ہو جائے گا، مسقبل بنیادوں پر کروناوائرس سے بچاو کے اقدامات کریں گے۔پی ڈی ایم کو ہدایت کی ہے کہ فوڈ آئیٹم کے پیکٹ بنائے جائیں،حالات نارمل ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے مزید 7افراد متا ثر ہوئے ہیں جسکے بعد مجموعی تعداد 23ہو گئی ہے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری طور پر بند کی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں بڑی مارکیٹں اور شاپنگ مالزبھی بند ررہینگے انٹر سٹی بس سروس 15 دن کیلئے بند رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں