نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں،عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس کے ملزمان راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ دیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت راجہ پرویز اشرف نے نندی پور ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی تھی۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ملزمان ریلیف کے مستحق نہیں۔ نیب نے ملزمان کو نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بری کرنے کی مخالفت کی تھی۔ قومی احتساب بیورو (نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا جس کے باعث انصاف نہ ہوا، فواد حسن فواد کی ضمانت کالعدم قرار دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں