جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں ، سب جیلوں میں ہوں گے ، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں، دسمبر جنوری میں کرپشن میں ملوث لوگ جیلوں میں ہوں گے اور فروری میں زبردست سیاست ہوگی۔پیر کوشہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نیکہا کہ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں، جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا، یہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، اب یہ گیم گزشتہ 3سے 4دن سے جاری ہے، یہ جمہوریت کی آزادی کی بات نہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اندر گئے۔شیخ رشید نے کہا جیل میں رونقیں لگنیوالی ہیں ، یہ سب جیلوں میں ہونگے، فروری میں زبردست سیاست ہوگی، ن لیگ سے ط بھی نکل سکتی ہے تاہم کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔اس سے قبل کراچی میں ریلوے کیمپ افس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر تک جھاڑو والی بات سچ ہوگئی ہے زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے نجانے کیوں بلاول میراسامنا کرنے سے گھبراتا ہے۔