دفعہ 144کی خلاف ورزی،فضل الرحمن کے بھائی سمیت 250سے300کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان:سٹی پولیس نے دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی سمیت ضلعی جنرل سیکرٹری ، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری سمیت250سے300کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب کے سامنے نیب کی جانب سے جے یو آئی پہاڑ پور کے تحصیل امیرو مولانا فضل الرحمن کے پرسنل سیکرٹری طارق موسیٰ بلوچ کے والد موسیٰ خان بلوچ کی گرفتاری اور اس کیخلاف پہاڑ پور میں جے یو آئی کے مظاہرے کے بعد150کارکنان کیخلاف مقدمہ کے اندراج اور گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جسکے بعد سٹی پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمن کے چھوٹے بھائی مولانا عبید الرحمن، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ، قاری اعجاز فاروقی، احمد علی شیخ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اختر سعید مروت ایڈوکیٹ، امیر محمد خان، قاری امین، شریف چوہان اور سیکرٹری مالیات جے یو آئی حاجی عبداللہ سمیت250سے300کارکنان کیخلاف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے لگائی گئی دفعہ144کی پابندی کی خلاف ورزی پر 188ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں