نوشہرہ: دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

نوشہرہ:ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)نجم الحسن نے بتایا کہ دھماکا دریائے کابل کے ساتھ موجود مارکیٹ میں ہوا۔ انہوںنے بتایاکہ کچھ لوگ دریا کابل کے کنارے سے پتھروں سے کچھ اسکریپ کا سامان نکال رہے تھے، جس میں کچھ دھماکا خیز مواد بھی تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب وہ اسا کا وزن کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق پولیس جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔نوشہرہ پولیس نے علاقے میں مزید کسی نقصان سے بچنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں