کیچ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو افراد ہلاک
کیچ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ہے جس میں آپریشن کے دوران 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مزن بند پہاڑیوں میں کیئے گئے آپریشن میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک عسکریت پسند شہریوں کے قتل،بھتہ خوری اور فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments