11اکتوبر کاجلسہ عام نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام میں صوبے بھر سے پارٹی کے کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں یہ جلسہ عام نااہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پارٹی کارکنوں کو جاری کردہ پیغام میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ 11اکتوبر کو پی ڈی ایم کا تاریخ ساز جلسہ عام کوئٹہ میں منعقد ہوگا یہ جلسہ نااہل اور عوام دشمن حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے حکمرانوں کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے جو انکے خاتمے تک جاری رہے گی،موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق تو پہلے ہی چھین لیاتھا اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مریضوں کو زندہ درگور کردیا گیا ہے اور عوام علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے ہیں حکومت کا ادویات ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں کئی سو گنا اضافے کی اجازت دینا حکمرانوں کی نااہلی کو ثابت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک بار پھر سے جموریت کی بقاء، آئین کی بالادستی کی جدوجہد کا مرکز بننے جارہا 11اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں پارٹی کے کارکن صوبے بھر سے بھر پور انداز میں شرکت کرکے جلسے کو کامیاب بنائیں
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں